فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق آج اتوار سے غرب اردن میں 4 لاکھ 20 ہزار طلبا وطالبات صحت کے ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں واپس آگئے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک تعطل کا شکار رہنے والا تعلیمی علم آج سے بہ تدریج بحال ہوگیا ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق آج اتوار سے پانچویں سے 11 ویں جماعت تک چار لاکھ بیس ہزار طلبا وطالبات کو اسکولوں میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک مزید 3 لاکھ طلبا اور طالبات آئندہ دنوں اسکولوں میں واپس آجائیں گے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی کو کرونا وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔