قابض صہیونی ریاست میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ کل جمعہ سے اسرائیل میں سخت ترین لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈائون تین ہفتے تک جاری رہے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل جمعہ 18 ستمبر سے شروع ہونےوالا لاک ڈائون یہودیوں کے نئے سال کے آغاز اور یہودیوں کے سالانہ مذہبی تہواروں تک جاری رہے گا۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈائون 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ لاک ڈائون کے دوران 10 یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمعہ ہونے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں لاک ڈائون کے دوان تعطیلات کر دی گئی ہیں۔ اس دوران شادی ہال، ہوٹل اور تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندی رہے گی۔