فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں 47 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک مریض کے وفات پانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 1443 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں سے 47 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 48 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں کرونا کی 70 سالہ ایک مریضہ گذشتہ روز کرونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ گذشتہ مارچ سے غزہ کی پٹی میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 2223 ہوگئی ہے۔ 1738 ایکٹو مریض ہیں جب کہ 468 شہری صحت یاب ہوئے اور 17 وفات پاگئے۔