چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں آمد روفت کے تمام راستے سیل کردیے

ہفتہ 19-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ سے یہودیوں کے عبرانی سال کے آغاز کےقریب آتے ہی غزہ اور غرب اردن میں آمد ورفت کے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے کل جمعہ کے روز غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی تمام گذرگاہیں بند کردیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام آئندہ اتوار کی درمیانی رات تک نافذ رہے گا۔ اس دوران فلسطینیوں کو غزہ اور غرب اردن میں آم ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کو کرونا کی آڑ میں تمام فلسطینی علاقوں میں 3 ہفتے کا لاک ڈائون لگایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن میں‌لاک ڈائون کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی