"القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن” نے خبردارکیا ہے کہ صہیونی ریاست کرونا کی آڑ میں ایک سازش کے تحت القدس کے اسلامی اوقاف کے محکمہ کو عبرانی کیلنڈر کے ساتھ کرنے کی سازش کررہی ہے۔ بین الاقوامی القدس فائونڈیشن کی طرف سے جاری بیان میں اسرائیل کی اس سازش پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں القدس انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اوقاف کونسل کے ممبر نے تین ہفتوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلہ معطل کرنے کے پیچھے دراصل القدس اوقاف کو عبرانی کلنڈر کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش ہے۔ اس وقت القدس میں کرونا کی آڑ میں لاک ڈائون دراصل یہودیوں کو وہاں پر عبادت کے لیے داخل ہونے اور فلسطینیوں کوعبادت سے روکنبے کی کوشش کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ س طرح کے اقدامات اوقاف کونسل کی نمائندگی کو ختم کرکے القدس اور مسجد اقصیٰ کے امور کو صہیونی دشمن کے زیرتسلط لانا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے عبرانی سال نو کےموقعے پر القدس میں تین ہفتے کے لیے لاک ڈائون اور مسجد میں تین ہفتے کے لیے نماز پرپابندی عاید کی ہے۔
ادھر دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے بھی مسجد اقصیٰ میں تین ہفتے کے لیے نماز کی ادائیگی پرپابندی عاید کی ہے۔