جمعه 15/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم لوگوں‌کے قتل کا اعتراف

جمعہ 18-ستمبر-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے دوران ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ  نے کہا کہ مشرق وسطیٰ‌میں فوجی تعینات کرنا امریکا کا ایک غلط فیصلہ تھا جس کے نتیجے میں دونوں‌اطراف میں ہزاروں  بلکہ لاکھوں بے گناہ افراد مارے گئے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں‌ جنگوں کے نتیجے میں جو کچھ بھی ہوا بہت برا ہوا۔

تاہم ساتھ ہی انہوں‌نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ‌میں امریکا کو امریکا کے خطرے کی روک تھام کے لیے فوجیں بھیجنا پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات اور بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنا اور امن معاہدے کرنا خطے کو درپیش خطرات سے تحفظ فراہم کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی