جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے ساتھ کیے وعدوں کی تکمیل پر ٹرمپ کو 50 ملین ڈالر کا تحفہ

جمعہ 18-ستمبر-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ کیے وعدوں کی تکمیل کرنے پر امریکا کے ایک کاروباری یہودی نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق صہیونی یہودی ارب پتی  شیلڈن ایڈلسن  بیرن کیسینو نے اسرائیل نوازی  صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بہت زیادہ رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 صہیونی ارب پتی نے اپنے ملک کا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے ، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے ،غرب اردن کی بستیوں کو آئینی اور قانونی قرار دینے، فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد منجمد کرنے اور عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کروانے میں مدد کرنے پرٹرمپ کی انتخابی مہم میں خطیر رقم صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی این بی سی نے اطلاع دی کہ ایڈیلسن  3 نومبر کو انتخابات سے 50 دن قبل  ٹرمپ نے امارات کے مابین وائٹ ہاؤس میں معاہدہ کرانے کے بدلے میں ٹرمپ کو 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کریں گے جسے وہ اپنی انتخابی مہم میں استعمال کریں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایڈلسن کا پیسہ براہ راست ٹرمپ مہم کے ساتھ ساتھ ریپبلکن نیشنل کمیٹی اور کانگرس میں ٹرمپ اور ریپبلکن کی مدد کرنے والے دوسرے گروپوں پر استعمال ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی