پنج شنبه 01/می/2025

غزہ سے داغے میزائلوں میں زخمی اسرائیلیوں کی حالت خطرے میں

جمعرات 17-ستمبر-2020

اسرائیل کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں زخمی بعض اسرائیلیوں‌ کی حالت خطرے میں  ہے اور ان کا زندہ بچنا مشکل ہے۔

عبرانی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے یہودی آباد کاروں میں بعض کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں‌بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے بعض آباد کاروں کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں مصنوعی آکسیجن دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے اسدود شہر پر متعدد میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔ یہ میزائل حملے متحدہ عرب امارت اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کےرد عمل میں کیے گئے۔ ان میزائل حملوں میں‌13 صہیونیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی