چهارشنبه 30/آوریل/2025

إسرائيلي فورس کا مجدو جیل میں فلسطینی اسیران پر تشدد

جمعرات 17-ستمبر-2020

اسرائیلی  جیل فورس نے گذشتہ رات مجدو جیل میں فلسطینی اسیران کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی کوٹھڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے مطابق جیل میں حالات اس وقت بگڑے جب مجیدو انتظامیہ نے بڑی تعداد میں اسیران کو جلبوع قید خانے سے جیل منتقل کرنا شروع کیا۔

جلد ہی جیل فورسز نے کوٹھڑیوں میں سکیشن 5 اور 6 پر حملہ کیا اور اسیران پر تشدد شروع کر دیا۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی جیل سروس نے متعدد جیلوں میں خاص طور پر عوفر ، جلبوع اور مجیدو میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات میں اضافہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی