چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود القسام کی دفاعی صلاحیتیں کتنی بہتر ہوئیں؟

بدھ 16-ستمبر-2020

فلسطین کا علاقہ غزہ کی پٹی گذشتہ چودہ سال سے اسرائیل کی طرف سےمسلط کی گئی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کی تمام گذرگاہیں بند ہیں اورکسی قسم کا اسلحہ اور گولہ بارود بیرون ملک سے غزہ میں داخل نہیں کیا جا سکتا تاہم اس کے باوجود اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنی دفاعی صلاحیت اور قابلیت میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔

حال ہی میں جب خلیجی عرب ملکوں نے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا شروع کیا تو اس کےساتھ ساتھ یہ خبریں بھی آنے لگیں کہ اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح‌کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے میں بھی غزہ کے علاقے کو ہرقسم کےاسلحے سےپاک کرنے اور تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کی تجویز شامل ہے۔

قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کےایک پروگرام میں غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف تیار ہونے والی سازشوں اور دوسری طرف القسام مجاھدین کی دفاعی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2019ء کو غزہ کی پٹی سے القسام بریگیڈ نے جن میزائل کا تجربہ کیا تھا وہ غزہ میں گرائے گئے اسرائیل کے ان میزائلوں سےتیار کیے گئے تھے جو گرنے کے بعد پھٹے نہیں بلکہ ناکارہ ہوگئے تھے۔
القسام کے توپ خانے کےایک اہلکار نے بتایا کہ تنظیم نے ایک وقت میں 78 میزائل داغے جو عسقلان اور اس کے اطراف میں جا کر گرے۔

القسام بریگیڈ نے انکشاف کیا کہ اس کے ہاتھ میں ایک ایسا بے بہا قیمتی خزانہ ہاتھ لگا ہے جس نے تنظیم کی دفاعی صلاحیت بڑھا دی ہے۔ القسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے غزہ میں زیرسمندر غرق ہونے والے دو جنگی جہازوں کا سارا ملبہ حاصل کیا۔ اس کےعلاوہ سمندر میں گر کرناکارہ ہونے والے گولوں‌کی بھاری مقدار حاصل کی اور ان کی مدد سے نئی میزائل اور راکٹ تیار کیے ہیں۔

غزہ میں عسکری امور کے تجزیہ نگار میجر جنرل یوسف الشرقاوی نے بتایاکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں بالخصوص القسام بریگیڈ نے وسائل کی کم یابی کے علی الرغم صہیونی دشمن کے خلاف اپنی ڈیٹرنس کی صلاحیت ثابت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے الشرقاوی کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قوتوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے اور ان کی دفاعی صلاحیت تباہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیل کی تمام تر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود القسام بریگیڈ نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر کیا ہے۔

انہوں‌نے القسام بریگیڈ کی دفاعی صلاحیت کی بہتری کی ستائش کی اور کہا کہ ناکہ بندی کے باوجود القسام بریگیڈ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے خلاف دفاعی اقدامات اور کوششوں سے غافل نہیں ہیں۔

تجزیہ نگار علا لریماوی نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کا تسلسل بھیی اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو دبانےاور ان کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کی خیانت فلسطینی مزاحمتی قوتیں مضبوط ہیں۔ دوسری طرف مصر، سوڈان اور لیبیا میں مزاحمتی قوتوں کو وہاں کی نام نہاد افواج کے ذریعے کچلا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی