چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی پولیس نے حنادی حلوانی کو گرفتار کر لیا

بدھ 16-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی  پولیس  نے  مقبوضہ بیت المقدس سے ھنادی حلوانی اور ایک اور نوجوان  کو گرفتار کر لیا اور اور دوسروں کو طلب کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز میں اساتذہ ھنادی حلوانی کے گھر پر ہلہ بولا اسکے مضامین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور تفتیش کے لیے المسکوبیہ تفتیشی مرکز لے گءے۔
اسی تناظر میں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہری یوسف حمدان کو مقبوضہ بیت المقدس میں عناتا قصبے میں  اسکے گھر سے  گرفتار کر لیا۔
پولیس نے  مقبوضہ بیت المقدس سے متعدد دوسرے نوجوانوں کو بھی بیت المقدس کے مغرب میں القشلہ تفتیشی مرکز میں طلب کیا۔
حلوانی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں ان بڑی کارروائیوں سے دو دن پہلے سامنے آتی ہیں جو آباد کار گروہ عبرانی سال کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کے خلاف نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قابض اسرائیل نے حلوانی اور اس کی خواتین ساتھیوں کو بلیک لسٹ کیا اور ان پر بہت سی پابندیاں عائد کی گئیں لیکن پھر بھی  وہ مسجد اقصی کے دفاع میں اپنے موقف پر قائم رہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی