فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اگست میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 12 بچوں، 10 خواتین سمیت 297 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران ، کلب برائے اسیران، الضمیر فائونڈیشن برائے انسانی حقوق، اور وادی حلوہ ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران اسرائیلی فوج نے القدس سے 103، رام اللہ البیرہ سے 33، الخلیل سے 42، جنین سے 40، بیت لحم سے 23، نابلس سے 10، طولکرم سے 20، قلقیلیہ سے 11، اریحا سے 4، طوباس، سلفیت اور غزہ سے دو دو فلسطینی گرفتار کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگست میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کےبعد صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوںکی تعداد 4500 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں 41 خواتین اور 340 بچے شامل ہیں۔ گذشتہ ماہ 73 فلسطینیوں کو انتظامی قیدی کے نوٹس جاری کیے۔ ان میں 34 نئے قیدی شامل ہیں جبکہ 39 کے انتظامی نوعیت کے نوٹس جاری کیے۔