اسرائیلی وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹزنے اپنے بحرینی ہم منصب عبداللہ النعیمی سے ٹیلیفون پربات کرتےہوئے انہیں صہیونی ریاست کے دورے کی دعوت دی ہے۔
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان’معاہدہ ابراہیم’ پر ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نمائوں نے خطے میں استحکام، باہمی شراکت، دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون اور علاقائی امن کو مزید مستحکم کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔
اس موقعے پر اسرائیلی وزیر دفاع نے بحرینی ہم منصب کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی۔خیال رہےکہ توقع ہے کہ کل سوموار کو بحرین اور اسرائیل امریکا مں ہونے والے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس موقعے پر امارات اور اسرائیل بھی دو طرفہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔