جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں کی خان یونس کے مشرق میں کسانوں پر فائرنگ

منگل 15-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں  خان یونس صوبے کسانوں پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کوءی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

میڈیا ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے  متعدد کسانوں اور شہریوں پر فائرنگ کی جو عبسان الکبیرہ کے مشرق میں الفرحین اورعبسان کے مشرق میں ابو تیما کے علاقے میں  سرحدی سڑک پر جا رہے تھے جو جاکر کے نام سے جانی جاتی ہے ۔

کسان اپنی جان کے خوف سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

محصور غزہ کی پٹی کے مشرق اور شمال میں سرحدی علاقوں کے کاشتکاروں پر معمول کے مطابق صہیونی فوجی حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی