اسرائیل میںکرونا وائرس کے نئے کیسز میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 2715 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے پچھلے روز 4 ہزار سے زاید کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتیں 1108 تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتے کے روز مزید 10 اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوگئے تھے تاہم اتوار کو کسی مریض کی وفات کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست کے اسپتالوں میں اس وقت 513 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 139 وینٹی لیٹگر پر ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں 30 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 2715 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ یہ تعداد کل ٹیسٹوں کا 8 اعشاریہ 8 فی صد ہے۔