فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 811 مریضوں کی تصدیق کی گئی جب کہ پہلے سے وبا کا شکار 12 مریض چل بسے۔ فلسطینی اسپتالوں میں زیرعلاج 370 فلسطینی مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں کرونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ ان کی عمریں 46 اور 85 سال کے درمیان تھیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےد وران الخلیل میں کرونا کے 150، نابلس میں 41، بیت لحم میں 54، قلقیلیہ سے 21، رام اللہ البیرہ سے 110، جنین سے 47، اریحا اور وادی اردن سے 14م طوباس سے 13، سلفیت سے 9، غزہ کی پٹی سے 100، طولکرم سے 27، القدس سے 82 اور اطراف سے 143 کیسز سامنے آئے۔