پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوجیوں کا عوفر جیل پر چھاپہ ، قیدیوں پر تشدد

پیر 14-ستمبر-2020

اسرائیلی جیل فورس نے اتوار کے روز عوفر جیل میں ایک بار پھر دھاوا بولا  اور متعدد فلسطینی قیدیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

فلسطینی  اسیران کی سوسائٹی  کے مطابق ، ستمبر کے شروع میں ان کے ساتھی قیدی داؤد الخطیب کی موت کے بعد قیدیوں پر یہ تیسرا پرتشدد چھاپہ تھا۔

مبینہ طور پر جیل فورسز کی جانب سے  مرچ کے اسپرے ، پولیس کتوں سے ان پر حملہ کرنے کے بعد درجنوں قیدیوں کو مختلف نوعیت کے  زخم آءے۔

عوفر جیلروں نے بھی بہت سے قیدیوں کو دوسرے حصوں میں منتقل کیا اور دوسروں کوقید تنہائی میں ڈال دیا۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل میں قید قیدی غیر قانونی سلوک اور طبی عدم توجہی کے خلاف کئی دن سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں 45 سالہ قیدی داؤد خطیب کی موت واقع ہوگئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی