جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے زیرحراست فلسطینی شاعر اور دانشور کو قید

اتوار 13-ستمبر-2020

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دانشور اور شاعر محمود کریم عیاد کو 50 روز تک مسلسل زیر تفتیش رکھنے کے بعد چھ ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شاعر محمود کریم عیاد بیت لحم کے الدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں اور انہیں 50 روز قبل حراست میں لینے کے بعد طویل تفتیش کا نشانہ بنایا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق 33 سالہ دانشور مسجد اقصیٰ‌کے مستقل نمازی اور یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ وہ القدس کی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامک بلاک کے رکن ہیں۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں تعلیم سےمحروم رکھنے کے لیے بار بار اسرائیلی زندانوں میں ڈالا جا چکا ہے۔
محمود عیاد کو پہلی بار 2005ء میں اس وقت حراست میں لیا تھا جب ان کی عمر16سال تھی۔ اس کے بعد انہیں 2017ء کو حراست میں‌لیا گیا اور مسلسل 22 ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی