خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی نے منامہ میں تعینات اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ منامہ میں تعینات سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو بحرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
بحرین سے تعلقات کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بحرینی فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی موجودگی میں ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔
خیال رہے کہ خلیجی ریاستوں امارات اور بحرین کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنام نہاد مشرق وسطیٰامن منصوبے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کے لیے امریکا کے معاون قرار دیا جا رہا ہے۔