فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 6 مریض چل بسے جب کہ 650 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبےمیں4919 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 650 افراد کے کیسوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 562 اور غزہ میں 88 کیس سامنے آئے۔ اس دوران کرونا کے 191 مریض صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں میں149 غرب اردن اور 42 کا تعلق غزہ سے ہے۔
غزہ کی پٹی میں مزید دو اور غرب اردن میں چار مریض دم توڑ گئے۔ فلسطین میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 69 اعشاریہ 8 فی صد ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 29 اعشاریہ چھ فی صد اور اموات صفر اعشاریہ چھ فی صد ہیں۔
گذشتہ روز کرونا کی الخلیل سےتعلق رکھنے والی 88 سالہ مریض دم توڑ گئی۔حلحول کی 79 سالہ،جنین کے 75سالہ، دیرغسانہ نے 79 سالہ، غزہ کی 73 سالہ اور 51 سالہ ایک مریض دم توڑ گیا۔