جمعه 15/نوامبر/2024

بحرین نےاسرائیل کوتسلیم کرکے عرب دنیا کی ریڑھ کی ہڈی پرضرب لگائی:اشتیہ

اتوار 13-ستمبر-2020

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم  محمد اشتیہ نے خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے عرب دنیا کی ریڑھ کی ہڈی پروارکیا ہے۔ بحرین کا فیصلہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی دشمن کی یلغار میں معاونت اور یہودی آباد کاری کے جرم کو سند جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پریس کو جاری ایک بیان میں محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی سرپرستی میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن معاہدہ قبول نہیں۔

محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد بحرین نے بھی صہیونی ریاست کو تلسیم کرکے عرب دنیا کے سرکاری اور عوامی موقف کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے معاہدے عرب اقوام کی ریڑھ کی ہڈی، عرب ممالک کے مشترکہ موقف پرحملہ، ایک استعماری ریاست کی حمایت اور امریکا کے محدود اور سطحی نوعیت کے مفادات کا دفاع کرتے ہوئے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششوں کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں‌ نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق، عرب اور مسلم امہ کے اصولی مطالبات کی قیمت پر صہیونی ریاست سے کسی قسم کا معاہدہ قابل قبول نہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی