جمعه 15/نوامبر/2024

بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل سے دوستی کی قیمت چکانا ہوگی: ایران

اتوار 13-ستمبر-2020

اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بعد بحرین کے خلاف مسلم امہ کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاسداران انقلاب بحرین کے حکمرانوں سے بدلے لینے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم سے خیانت کے ارتکاب پرپوری مسلم کی طرف سے بحرینی حکمرانوں سے بدلہ لیا جائے گا۔ بحرین کے اہل تشیع حکمراں‌کی اس دغا بازی کو قبول نہیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے جلاد صفت حکمرانوں کو مسلمان اقوا، بحرینی قوم اور القدس کے مجاھدین کی طرف سے انتقال کا انتظا کرنا چاہیے۔

ایران نے خبردار کیا کہ خلیج عرب اور بحرعمان کو اسرائیل کے لیے کھولنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا خیمازہ بحرین کو بھگتنا پڑے گا۔

خیال رہےکہ گذشتہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی قیادت نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کےقیام کے اعلان کومسترد کردیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی