جمعه 02/می/2025

غزہ: بارہویں جماعت کے طالب علم نے عالمی سائنسی مقابلہ جیت لیا

ہفتہ 12-ستمبر-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بارہویں جماعت کے طالب نے آئرلینڈ میں منعقدہ ایک عالمی سائنسی مقابلہ جیت کرثابت کیا ہے کہ غزہ کے عوام اسرائیلی پابندیوں کے باوجود علمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

مغربی غزہ کے  حسن الحرازین سیکنڈری اسکول  برائے طلبا کے طالب علم محمود الحداد نے پروگرامنگ میں "شاندار  منصوبے” پروگرام میں شامل ہو کر دنیا بھر کی سطح پر شامل ہونے والے طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مقابلہ  آئر لینڈ میں کولیسٹ پروجیکٹس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سائنس کے بارہویں جماعت کے طالب علم محمود الحداد نے سائنس – کوالٹی پروجیکٹ پیش کرنے کے بعد مقابلہ جیتا۔ اس پروگرام میں کرونا وبا سے متعلق خبروں ، رپورٹس اوراس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفتوں کو جمع  کی ایک  ویب سائٹ پرمشتمل ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق طالب علم محمود الحداد  کئی سالوں سے پروگرامنگ میں دلچسپی  لے رہا ہے۔ اس سے قبل سلیمان سلطان اسکول میں ایک الیکٹرانک لائبریری اور متعدد پروگرامنگ کے کاموں کے لیے سائٹ تیار کر چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی