پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی زندان میں فلسطینی اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

جمعہ 11-ستمبر-2020

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 39 نسیم راشد الزعتری کی مسلسل مدت حراست 17 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر سنیم کو اسرائیلی فوج نے 9ستمبر 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک فدائی حملے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے جس میں 24 یہودی آباد کار ہلاک ہوگئے تھے۔  قابض فوج کا کہنا ہے کہ نسیم راشد نے 19 اگست 2003ء کو ایک فدائی حملے میں چوبیس یہودیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ اس پر سنہ 2000ء میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ میں حصہ لیتے ہوئے صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی تنظیموں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسیر نسیم راشد الزعتری کو 24 بار عمر قید اور 50 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 5000  فلسطینیوں میں 540 معذور اور 425 انتظامی قید ہیں۔ اس کے علاوہ 200 بچے اور 45 خواتین بھی پابند سلاسل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی