پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے ایک روز میں 4000 ہزار سے زیادہ کیسز

جمعہ 11-ستمبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 4000 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے کیسز میں اضافے کےبعد ملک بھر میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اسرائیلی وزیرصحت یولی اڈلچائن اور کرونا کے انسداد کےلیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر رونی گیمزو نے یہودی مذہبی تہوار کے موقع پرملکب بھر میں لاک ڈائون کی سفارش کی ہے۔

اس حوالے سے چار تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ پہلی تجویز مذہبی تہواروں پر مکمل کرفیو، یا صرف عید کے ایام میں لاک ڈائون، یا غیر معینہ مدت تک جزوی کروفیو کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی