امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیر مشیر اوران کے داماد جیریڈ کشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے نہ صرف اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلکہ مشرق کے دیگر تمام فضائی روٹس پر اسرائیلی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔
اخبار "یروشلم پوسٹ” اخبار نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میںبتایا کہ کہ کشنر نے 15 ستمبر کو "اسرائیل” اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے بارے میں پانچ دن قبل پریس کو اس خبر کے بارے میں بتایا ہے۔
کشنر نے فضائی حدود کھولنے کے سعودی عرب کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھولنے کی رضا مندی سے لوگوں کا بہت زیادہ وقت بچ جائے گا اور ان کے سفر میں 72 سالوں سے قائم رکاوٹ ختم ہوجائے گی۔
اس تناظر میں انہوں نے انکشاف کیا کہ خطے کے ممالک پرانے تنازعات کو چھوڑ کر امن کی سمت گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی یہی قدم اٹھایا اور کہا کہ اس اقدام سے ممالک کے درمیان سفر کرنے کےلیے سا وقت بچ جائے گا۔ سعودی عرب کی فضائی حدود سے اسرائیلی طیارے ایشیا اور دوسرے خطوں کے لیے مختصر روٹس پرسفر کریں گے۔
کشنر نے مزید کہا کہ سعودی فیصلہ ایک بڑی رکاوٹ ہٹانے کے مترادف ہے۔
سعودیہ نے اسرائیل کی تمام پروازوں کے لیے فضائی حدود کھول دیں:جیرڈ کشنر
جمعہ 11-ستمبر-2020
مختصر لنک: