لبنانی فوج نے اسرائیلی فوج کا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے اور اس کا ملبہ قبضےمیں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
لبنانی فوج کی طرف سے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 17 منٹ پر لبنان کی فضائی حدود کے اندر داخل ہوا۔ اسے گرین لائن سے 200 میٹر کی مسافت پر فوج کے ایک کیمپ کے قریب عیتا کے مقام پر مار گرایا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان گرین لائن سات جون 2000ء کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قائم کی گئی تھیں۔
اگرچہ اسے گرین لائن کو عالمی حدود کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔ یہ عارضی حد بندی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد قائم کی گئی تھی۔