اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 3500 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد رواں سال مارچ کے بعد سامنے آنے والے کیسز میں یومیہ تناسب میں سب سے زیادہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 30ہزار ہے جن کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 37 ہزار 159اسرائیلی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 7 ہزار شفایاب ہوگئے جب کہ 454 کی حالت خطرے میں ہے اور 1040 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں 43 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 3500 کی رپورٹس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔