اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ لبنان کے دوران لبنان کی سوشلسٹ پروگریسیو پارٹی کے صدر ولید جنبلاط سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت لبنان کے استحکام، خوشحالی، ترقی اور سلامتی کی خواہاںہے۔
ملاقات کے موقعے پرحماس کے خارجہ امور کےانچارج ڈاکٹر ماہر صلاح، عرب اورعالمی تعلقات عامہ کے انچارج عزت الرشق، اسامہ حمدان اور لبنان میں حماس کے مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی شامل تھجے۔
حماس رہ نمائوں نے ولید جنبلاط کی طرف سے قضیہ فلسطین کی غیر متزلزل حمایت اور فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہرسطحپرکوششیں کرنے پر ان کا خصوصی شکریا دا کیا۔
انہوںنے ولید جنبلاط کی فلسطینیوںمیں اتحاد کے لیے کوششیں کرنے اور لبانن میں فلسطینی پناہ گزینوں کو باوقار زندگی گذارنے میں مدد کے لیے کی جانے والی مساعی کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں ولید جنبلاط نے کاہ کہ وہ فلسطینی قوم کے نصب العین اور ان کے تاریخی حقوق کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کے لبانن کی تمام قوتوں کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات قائم ہیں۔ حماس ہمیشہ فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے گی