شنبه 03/می/2025

اسرائیلی کیمپ سے چوری ہونے والے ہتھیار فلسطینیوں ‌کے ہاتھ لگنے کا خدشہ

منگل 8-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی فوج نے ایک فوجی اڈے سے 40 ہتھیاروںً کی پراسرار گم شدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فوج کے بریگیڈ’769′ کے ایک گوام سے 40 ہتھیار گم ہوئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ اسلحہ چوری کا یہ واقعہ الجلیل کے مقام پر پیش آیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ اسلحہ ایک ایسے وقت میں چوری ہوا ہے جب دوسری طرف فوج لبنانی حزب اللہ کے خلاف انتقامی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی