جمعه 02/می/2025

اسرائیلی زندانوں میں 17 فلسطینی قیدی کرونا کی وبا کا شکار

منگل 8-ستمبر-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے اجری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 17 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ‘عوفر’ جیل میں قید دو مزید فلسطینی کروناکا شکار ہوئے ہیں۔ نئے قیدی مریضوں کی شناخت حسن محمد شحادہ اور الخلیل کے سلیم ادریس کے ناموں سے کی گئی ہے۔
باین میں کہا گیا ہے کہ ‘مجد’ جیل میں 7 فلسطینی قیدیوں‌کو الگ تھلگ کیا گیا ہے۔

مجد جیل میں کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں‌میں رام اللہ کے محمد جابر، جنین کے وائل نعیرات، عمر خرواط، وائل فنون، عماد البطران، الخلیل کے وائل الجاغوب اور نابلس کے محمود عطا اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے اور پہلے قیدیوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایسے میں‌کرونا کی وبا قیدیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب  کر سکتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی