قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ مشقوں کا سلسلہ آئندہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’04040′ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں ہونے والی مشقیں سال 2020ء کے طے شدہ مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں۔
غرب اردن میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت بھی دیکھی گئی ہے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق یہ مشقیں غرب اردن میں تشدد اور ممکنہ لڑائی کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔اسرائیلی فوج وقتا فوقتا فوجی مشقیں کرتی رہتی ہے۔ افواج کی تیاریوں کے جانچ کے علاوہ کسی بھی ممکنہ محاذ آرائی کے لیے جائزہ لینے کے علاوہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاری کے اہداف کے خلاف مزاحمت کی کاروائیاں روکنے کے بھی مشقیںکی جاتی ہیں۔