فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میںکرونا کے 162 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 158 عام شہری آبادی میں جب کہ 4 قرنطینہ مراکز میں سے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف غزہ میں مسلسل 14 ویں روز میں کرفیو نافذ ہے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 969 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوںکے دوران غزہ میں کرونا کے شبے میں 1266 مریضوں کا معائنہ کیا گیا تھا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 873 ہے۔ 89 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ آٹھ مریضوں کے وفات پانے کی تصدیق کی گئی ہے۔