اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں کرونا وائرس دوبارہ پھیلنے کی آڑ میں مسجد اقصیٰکو ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کمیٹی میں مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کی تجویز پش کی گئی ہے۔کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور وبا کے حوالے سے تشویش کے بعد مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوںکے لیے غیرمعینہ مدت تک بند کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق القدس میں اسرائیلی بلدیہ ابھی تک مسجد اقصیٰ کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے نہیں کر پائی کیونکہ سے خدشہ ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔
اسرائیل میں کرونا کے انسداد کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیدار رونی گیمزو نے وزارت صحت سے کہا ہے کہ وہ القدس کے مذہبی مقامات کو کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے بند کریں۔