شنبه 03/می/2025

ماہ اگست: مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی عتاب کی زد میں

پیر 7-ستمبر-2020

قابض صہیونی حکام کی طرف سے غرب اردن کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نمازوں کی ادائیگی اور اذان پر پابندی کا اشتعال انگیزی سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2020ء میں مسجد ابراہیمی 50 بار اذان سے محروم رہی۔

فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے  نام نہاد اور بھونڈے دعوووں کی آڑ میں مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز جیسے شعائر اسلام  پرپابندی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اگست میں مسجد ابراہیمی میں 50 بار اذان اور نماز ادا نہیں کی جاسکی۔ دوسری طرف اگست کے دوران یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 20 بار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 1994ء میں مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے واقعے کے بعد مسجد کو یہودیوں اور مسلمانوں کےدرمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کردیا تھا۔ اس تقسیم کی آڑ میں اسرائیلی حکام فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں اذان اور نماز کی ادائی سے روکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی