فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے مزید دو مریض چل بسے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔ غزہ میں کرونا کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 74 سالہ ایک خاتون کرونا کے باعث دم توڑ گئی۔ اس کا تعلق شمالی غزہ سے تھا۔
ایک دوسری خاتون جو کینسر کی مریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ کرونا کا شکار ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں ایک 55 سالہ شہری غزہ میں کرونا سے دم توڑ گیا تھا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 807 ہوگئی ہے۔ غزہ میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 603 بتائی جاتی ہے۔