کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘عوفر’ جیل پراسرائیلی فوج نے گذشتہ روز دھاوا بولا اور قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج کے تشدد سے کم سے کم 26 قیدیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی دائود الخطیب کی شہادت کے تین روز بعد قابض فوج نے شدید گرمی میں جیل پردھاوا بولا اور قیدیوںکو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے جیل کے وارڈ 19 اور 20 پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی شدید زخمی اور بے ہوش گئے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے قیدیوں کولاٹھیوں سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں سات قیدی زخمی ہوگئے۔ قیدیوں نے تشدد کے خلاف بہ طور احتجاج کھانا واپس کردیا۔