فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں 1578 افراد کا کرونا کے شبے میں معائنہ کیاگیا جن میں سے 116 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ روز مرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 116 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ان میں سے 114 مریض عام شہری آبادی کے اندر سےآئے ہیں جب کہ دو مریض قرنطینہ مراکز سے سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران 13 مریض صحت یاب ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں گذشتہ مارچ کے بعد اب تک کرونا کے 697 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 603 ہے۔ ان میں 577 عام شہری آبادی میں سے ہیں اور 26 قرنطینہ مراکز سے سامنے آئے ہیں۔89 صحت یاب ہوئے اور پانچ اموات ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حالیہ ایام میں کرونا کی وبا بے اچانک زور پکڑا ہے۔ وبا میں تیزی کے بعد حکومت نے غزہ کی پٹی میں کرفیو لگا دیا ہے۔