چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمعرات کو 130 یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

جمعہ 4-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل  جمعرات کو130 یہودی شرپسندوں‌ نے فوج اور پولیس کی  فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعرات کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کے دھاووں کےساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی