چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی مدد عرب لیگ کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے: ابوالغیط

جمعہ 4-ستمبر-2020

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی کی جانب سے فلسطینیوں کی اقتصادی اور معاشی ناکہ بندی ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا میں فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی  سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینیوں کی مدد عرب لیگ کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ان خیالات کا اظہار لیگ کے 106 اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی معاشی مدد کرنا عرب لیگ کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ کرونا کے موجودہ بحران کے دوران فلسطینیوں کو زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر مسلط کی جانے والی ظالماہ پابندیوں‌نے فلسطینی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور فلسطینی عوام بنیادی معاشی ضروریات او ترقی کی سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ کرونا اور دیگر بحرانوں میں گھرے فلسطینیوں کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پرعاید پابندیوں‌کے نتیجے میں فلسطینی عوام غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی