جمعه 15/نوامبر/2024

عرب امارات اسرائیل کے ساتھ کارگو فضائی سروس 16 ستمبر سے شروع کرے گا

جمعہ 4-ستمبر-2020

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد امارات نے 16 ستمبر سے صہیونی ریاست کے ساتھ فضائی کارگو سروس شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’ آئی 24 نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی پہلی کارگو پرواز’العال’ کمپنی کی بوئنگ 747 ہوگی جو بیلجیم سے ہوتے ہوئے دبئی میں لینڈ کرے گی۔ اس ہوائی جہاز میں زراعت اور ٹیکنالوجی کا سامان دبئی پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد ہفتے میں ایک کارگو پرواز دبئی کے لیے جائے گی۔ بدھ کو امارات جانے والی پرواز جمعہ کے روز واپس ہوگی۔

العال کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت امارات اور اسرائیل کے درمیان درامدات اور برآمدات شروع کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیل سے براہ راست ایک پرواز سعودی عرب کی فضا سے گذر کر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہنچی تھی۔ اس کے بعد دونوں ملکوں نے آنے والے دونوں میں باقاعدہ فضائی سروس کے انتظامات شروع کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی