اسرائیل کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر محمد شعفوط کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق شعفوط کو اسرائیلی فوج نے 19 فروری 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کی گرفتاری غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے عمل میں لائی گئی تھی۔ اس کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے اسے 12 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔