جمعه 15/نوامبر/2024

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے نے دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی

جمعرات 3-ستمبر-2020

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے سویڈن میں قرآن پاک نذرآتش کیے جانے کے واقعے کو مٹھی بھر عناصر کی کھلم کھلا اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مجرمانہ واقعے پراپنے رد عمل میں شیخ الازھر نے کہا کہ ناروے اور سویڈن میں انتہا پسند اور دہشت گرد عناص نے مسلمانوں اور عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی مغرب میں‌ اسلام فوبیا کا واضح ثبوت ہے۔

ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند عناصر وحشی اور انسانیت کےدشمن ہیں۔ ایسے لوگ ہرقسم کی تہذیب سے نا آشنا ہیں۔ قرآن کی بے حرمتی کرکے مشرق اور مغرب میں پھیلے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی