قابض صہیونی ریاست کا ریاستی جبر جاری ہے۔ بیت المقدس میں ایک اورفلسطینی شہری سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرا دیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض حکام نے بیت المقدس ہے شہری خالد محمود بشیر سے جبل المکبر کے مقام پر واقع اس کا مکان مسمار کرا دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ خالد محمود کا مکان 50 مربع میٹر پرقائم تھا جس میں وہ اور اس کے بیٹے احمد کے خٌاندان رہائش پذیر تھے۔
گذشتہ چارہ ماہ سے اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے بشیر کو دو بار مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ دوسرا نوٹس اسے دو ہفتے قبل دیا گیا اسے مکان مسمار کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ اسے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا مکان مسمار کردے ورنہ اسے مکان مسمار کرانے کے بدلے میں اسرائیلی انتظامیہ کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔