مسجد اقصیٰکی مرمت اور اس کی صفائی کرنے والے عملے نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد کے صحن میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے اورزمین دھنس گئی ہے۔
مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ شگاف اسلامی میوزیم اور مسجد القبلی کے درمیان کے صحن میں پایا گیا ہے۔ شگاف پڑنے وجہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجدا قصیٰ کی بنیادوں تلے کی جانےوالی کھدائیاں بتائی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے بڑی تعداد میں سرنگیں کھودی گئی ہیں اور ان کی کھدائی کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے۔ فلسطینی شہری اور قبلہ اول کی انتظامیہ نے بار ہا خبردار کیا ہے کہ کھدائیوں کےنیتجے میں مسجد اقصیٰ خطرے سے دوچار ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت سرنگین مسجد اقصی کے زمین بوس ہونے کا باعث بن سکتی ہیں۔
دو سال قبل بھی مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار کا ایک حصہ گریا گیا تھا جب کہ کھدائیوں کی وجہ سے مسجد کی مغربی دیوار بھی متاثر ہوئی ہے۔