اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے5 مریض دم توڑ گئے جب کہ 900 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید نو سو کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ روز کرونا کے شبے میں 10 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 898 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میںکرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 648 ہوگئی ہے جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 151 ہے۔
اسرائیلی اسپتالوں میں اس وقت 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 121 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مجموعی طورپر 95 ہزار 588 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔