لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جولائی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں تنظیم کے ایک کارکن کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام اور لبنان میں شہید ہونے والے ہمارے مجاھدین خا خون رائے گاں نہیں جائے گا اور صہیونی دشمن سے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔
یوم عاشورا کے ایک جلوس سے خطاب میں الشیخ حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ جولائی میں دمشق میں اپنے ایک کمانڈر کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوںشہادت کا بدلہ لینے کی تیاری کررہی ہے۔ انہوںنے عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کے اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست سے اتحاد کرنے والے مسلمانوں کے دشمنوں کے ساتھی ہیں۔
حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے تیاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صہیونی دشمن کی طرف سے دھمکیوںکی کوئی پرواہ نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیر دفاع بینی گینٹز اور صہیونی آرمی چیف کوخاوی اپنے دھمکیوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسرائیلی دشمن کو اپنے ایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا۔