جمعه 02/می/2025

غزہ میں کرونا وائرس کے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی نقشہ جاری

اتوار 30-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا سے متاثرہ علاقوں کا نقشہ جاری کیا جس میں متاثرہ مقامات کی نشاندہی کےساتھ ساتھ وہاں پر اب تک سامنے آنے والے کرونا کے مریضوں کی تعداد بھی بیان کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان کے ساتھ جاری نقشے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے کل نئے مریضوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔ گذشتہ دو روز کے دوران غزہ میں 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ تعداد اب تک ایک روز میں سامنے آنے والی سب سے زیادہ ہے۔
اس وقت تک سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں وسطی غزہ، رفح شہر اور جنوبی خان یونس شہر شامل ہیں۔

بیرون ملک سے غزہ لوٹںے والے درجنوں شہریوں کو عارضی طورپر 21 روز کے لیے قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔

غزہ میں کرونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے  علاقے میں 48 گھنٹے کاکرفیو لگایا گیا ہے جس میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی