اسرائیلی زندانوں میں قید 4 فلسطینی شہریوں نے صہیونی جلادوں کے وحشیانی اور غیر انسانی سلوک اور بلا جواز گرفتاری کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے والوں میں ماھر الاخرس شامل ہیں جو مسلسل 34 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں مسلسل بھوک ہڑتال کے نتیجے میں حالت خراب ہونے کے بعد الرملہ جیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر ماھر الاخرس بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ بھوک ہڑتال نے ان کی جسمانی اور طبی حالت مزید تشویشناک کردی ہے۔
بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے اسیران میں موسیٰ زھران، عبدالرحمان شعیبات اور محمد وھدان شامل ہیں۔
اسیر ماھرالاخرس کو اسرائیلی فوج نے 27 جولائی کو حراست میں لیا۔49 سالہ الاخرس کو گرفتاری کے بعد چار ماہ کے قابل تجدید انتظامی قید کے تحت عوفر جیل میں ڈال دیا گیا۔
بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے اسیر 53 سالہ موسیی حسن زھران شمال مغربی رام اللہ کی دیر ابو مشعل کالونی سے ہے۔ وہ مسلسل 14 دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
زھران کی یہ پہلی گرفتاری اور قید نہیں بلکہ وہ اس سے قبل 5 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں۔
اسیر 30 سالہ عبدالرحمان شعیبات نے 10 روز قبل انتظامی قید کے خلاف بہ طور حتجاج جزیرہ نما النقب کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ وہ بھی چار سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
اسیر محمد وحید وھدان کا تعلق رام اللہ کےنواحی علاقے رنیتس سے ہے اور وہ 24 دن سے عوفر جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔