جمعه 02/می/2025

امارات میں اسرائیلی بائیکاٹ کا قانون منسوخ

اتوار 30-اگست-2020

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے موجود قانون منسوخ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی تمام مصنوعات کو قانونی قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امارات کے ولی عہد اور سربراہ مملکت خلیفہ بن زاید آل نھیان نے گذشتہ روز قانون مجریہ 1972ء کو منسوخ قرار دیا۔ اس قانون میں اسرائیلی ریاست کی تمام مصنوعات کے استعمال کو امارات کی سرزمین پر غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

نئے حکم نامے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ امارات کی سرزمین پر اسرائیلی مصنوعات کو قانونی قرار دیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے اعلانات کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 13 اگست 2020ء کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ  صہیونی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ جلد ہی دونوں‌ملکوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی